روس کے خام تیل کا پہلا کارگو 24 مئی کو پاکستان پہنچ جاۓ گا
- 28, اپریل , 2023
پاکستان کے پیٹرولیم ذرائع ڈویژن کے مطابق پاکستان کے عوام کیلیے ایک خوشی کی خبر یہ ہے کہ روسی خام تیل کا پہلا بحری جہاز بہت جلد پاکستان پہنچ جاۓ گا اور روس سے درآمد کیا جانے والا یہ تیل پاکستان کو سستا ملے گا اسلیے پاکستان نے روس سے پہلا خام تیل کا ٹیسٹ کارگو منگوایا ہے پیٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے روس سے درآمد ہونے والا تیل دیگر ممالک کی نسبت کم قیمت میں ملے گا لیکن کتنا سستا ملے گا اس قیمت کا تعین نہیں کیا گیا یہ ایک کمرشل معاہدہ ہے جو پاکستان سٹیٹ آئل اور روس کے درمیان طے پایا ہے لیکن کچھ بھی ہو پاکستان میں آسمان کو چھوتی تیل کی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان کے لوگوں کیلیے یہ بات کافی ہے کہ انہیں سستا تیل ملنے والا ہے ۔
عیدالفطر کے موقعے پر تیل کے ایک نۓ بم نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے کیونکہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے نہ صرف لوگوں کیلیے نقل و حمل میں دشواری پیدا ہوتی ہے ہیں بلکہ باقی تمام اشیاۓ ضروریات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا جاتا ہے اور ہمارا پڑوسی ملک بھارت روس کے سستے خام تیل سے خوب فائدہ اٹھا رہا ہے یوکرین میں جنگ کے بعد سے بھارت نے روس سے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کروا لی ہے اگر اسی طرح پی ایس او اور روس کے درمیان سمجھوتا کامیاب ہو جاۓ تو پاکستان میں بھی مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔
تبصرے