پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے حکومتی کمیٹی کے سامنے تین شرائط رکھ دیں
- 28, اپریل , 2023
پاکستان تحریک انصاف کی تین رکنی کمیٹی اور حکومت کی سات رکنی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے تین شرائط حکومت کے سامنے رکھ دی ہیں پہلی شرط یہ ہے کہ مئی کے مہینے میں صوبائی اور قومی اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں دوسری شرط یہ ہے کہ الیکشن کو 14 مئی سے آگے لے جانے کیلیے آئین میں ترمیم کی جاۓ پی ٹی آئی نے تیسری شرط یہ رکھ دی ہے کہ الیکشن جولائی میں یا زیادہ سے زیادہ اگست کے وسط تک لے جاۓ جا سکتے ہیں اس سے آگے الیکشن کی تاریخ نہیں بڑھائی جاۓ گی تحریک انصاف نے الیکشن آگے لے جانے کی تاریخ کے ساتھ ہی آئینی ترمیم کی شرط رکھ دی ہے ۔
آئینی ترمیم کیلیے 342 اراکین کے ایوان میں 328 اراکین کے ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن اس وقت ایوان میں صرف 218 اراکین موجود ہیں تو کسی بھی نۓ قانون کو پاس کروانے کیلیے پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے واپس لینے پڑیں گے تحریک انصاف کو ایوان میں شامل کرکے آئین میں ترمیم کی جا سکتی ہے پہلی شرط جو کہ بلوچستان اور سندھ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ہے اس پر حکومت کسی طور پر راضی نہیں کیونکہ اگر مئی میں اسمبلیاں تحلیل ہو گئیں تو 90 دن کے اندر الیکشن کرانا ضروری ہو گا اس طرح حکومت اپنے وعدے سے مکر نہیں پاۓ گی پی ٹی آئی کی شرائط سامنے آنے سے واضح ہو گیا کہ حکومت کیلیے آگے کھائی ہے تو پیچھے آگ دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کس راستے کا انتخاب کرتی ہے ۔
تبصرے