دکانداروں کا 75 روپے کا نیا نوٹ لینے سے انکار
- 28, اپریل , 2023
نیوزٹوڈے: 75 روپے کا نوٹ ملک میں چلانا مشکل ہو گیا۔ دکادنداروں نے شہریوں سے لینے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی پر اس کو اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔ تا کہ اسے مقامی لین دین کے طور پر بھی استعمال کیا جائے۔ لیکن شہریوں کو ابھی تک اس کے بند ہو جانے کا شک ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، بینک کی مکمل وضاحت کے باوجود لوگوں کا اس پر مکمل اعتماد نہیں ہے۔ یہ کرنسی مارکیٹ میں زیادہ تعداد میں موجود نہیں ہے جس کے باعث یہ نوٹ قبول نہیں کیے جا رہے۔
عائشہ ظفر
تبصرے