سابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر رات گۓ پولیس کا دھاوا

 

     پاکستان کے سابق وزیر اعلٰی پنجاب  اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس نے دھاوا بول دیا رات ساڑھے دس بجے کے قریب پولیس کی بھاری تعداد گھر کے دروازے توڑ کر زبردستی گھر میں داخل ہو گئی اس میں خواتین پولیس بھی شامل تھی اور دو سو کے قریب وردی پوش پولیس اہلکار اور سویلین پولیس اور دیگر تین اداروں کے افراد سمیت  گھر میں داخل ہو گئی کمروں کے دروازے توڑے گۓ خواتین کو ہراساں کیا گیا چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کیلیے پولیس نے ان کے گھر میں ایسے چھاپہ مارا ہے جیسے کسی بہت بڑے دہشتگرد کی گرفتاری کیلیے کوئی بہت بڑا آپریشن کیا جا رہا ہو چوہدری پرویز الٰہی اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے

   لیکن ساری رات پولیس ان کے گھر کے اندر موجود رہی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ہے ان کے گھر کا کوئی کمرہ ایسا نہیں ہے جس کا دروازہ نہ توڑا گیا ہو حالانکہ قانون کے مطابق پولیس کے پاس چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے وارنٹ موجود نہیں تھے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ پنجاب پولیس اور حکومتی اقدامات سے صاف ظاہر ہو رہا ہےکہ یہ بدمعاشی کی انتہا ہے  اور جنگل کا قانون ملک میں رائج ہو چکا ہے 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+