موسمی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ پاکستان کے کسان متاثر

پاکستان کے کسان

دنیا بھر میں آب وہوا کی تبدیلی کے باعث موسمی صورتحال میں بھی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں پاکستان کے جو علاقے اس موسم میں بارش کی ایک ایک بوند کو ترستے تھے وہاں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے سندھ اور بلوچستان میں اپریل اور مئی کے مہینوں میں سخت گرمی پڑتی تھی اور گرم ہوائیں چلتی تھیں اب ان کی جگہ مغربی ہواؤں نے لے لی ہے اور جو تیز ہوائیں موسم سرما میں ان علاقوں کو متاثر کرتی تھیں اب وہ ان علاقوں  میں طوفانی بارشوں کا باعث بن رہی ہیں ۔

اور صرف سندھ اور بلوچستان میں ہی نہیں بلکہ پنجاب کے کئی شہروں جن میں لاہور ،اسلام آباد شامل ہیں اور پشاور سمیت ملک کے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان جو کہ پہلے ہی سیلاب کی تباہ کاریوں سے سنبھل نہیں پایا تھا کہ اس کے بیشتر علاقوں میں ایک مرتبہ پھر تیز اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے کوئٹہ اور دوسرے کئی شہروں میں لگاتار بارش اور تیز ہواؤں سے درخت جڑ سے اکھڑ گۓ کئی کھمبے گر گۓ بولان اور کئی دوسری قومی شاہراہیں بند ہو گئیں ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اپریل کی طرح مئی میں ایک مرتبہ پھر بلوچستان کے کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہو جانے سے زمینی رابطوں کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+