سٹیٹ بینک کی طرف سے پاکستان کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر دیا گیا عوام کو 75 روپے کا تحفہ سڑکوں پر رلنے لگا

پاکستان کے یوم آزادی

نیوزٹوڈے: پاکستان کی آزادی کی پچھترہویں سالگرہ کے موقعے پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کا یادگار نوٹ جاری کیا گیا ہے جس کو عوامی لین دین کیلیے بھی قابل استعمال قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود دکاندار پچھتر کا نوٹ لینے سے انکار کر رہے ہیں بعض تاجر اور دکاندار اس نوٹ کے متعلق کئی شکوک شک کا اظہار کر رہے ہیں عوام اس نوٹ کو جعلی قرار دے رہی ہے اکثر بازاروں ، پیٹرول پمپوں اور گاڑیوں میں کراۓ کے دوران لین دین میں اس نوٹ پر تکرار نطر آ رہی ہے

جس سے عوام کا کروڑوں روپیہ ڈوبتا ہوا نظر آنے لگا ہے اور عید کے موقع پر کمرشل بینکوں سے ایک ملکی کرنسی کے طور پر حاصل کیا گیا یہ نوٹ ردی کا ٹکڑا ثابت ہو گیا ہے بہت سے دکانداروں نے اسے کرنسی کے طور پر لینے سے انکار کر دیا ہے اور اور یہ کہا جا رہا ہے کہ یادگاری نوٹ اور سکے یادگار کے طور پر محفوظ تو کیے جا سکتے ہیں لیکن کرنسی کے طور پر انہیں استعمال نہیں کیا جا سکتا اس کرنسی نوٹ کی مالیت کے ضامن سٹیٹ بینک کی طرف سے اس معاملے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جس سےوہ لوگ جن کے پاس یہ نوٹ موجود ہیں پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+