پاکستان میں بے وقت کی بارشیں عوام کیلیے رحمت کی بجاۓ پریشانی کا سبب بن رہی ہیں
- 03, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی بارشوں نے ان دونوں صوبوں میں خوب تباہی مچائی پنجاب میں بھی سیلابی بارشوں سے گندم اور آم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے سرگودھا میں بھی گندم چنا اور مونگ پھلی کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے زیارت میں بے وقت کی بارش سے گندم کی تیار فصل تباہ ہو گئی ہے ان بےوقت کی شدید بارشوں سے لوگوں کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مختلف حادثات کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گۓ
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں مزید طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں کراچی میں بھی مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رات کو بارش کے دوران موٹر سائیکل سوار فیملی ایک نالے میں گر گئ میاں اور بیوی کو تو نالے سے نکال لیا گیا ہے لیکن ان کے ساتھ ایک معصوم بچہ بھی تھا جس کی تلاش ابھی تک جاری ہے اورنگی اور بن قاسم ٹاؤن میں رات کو بارش کے دوران بجلی کے کرنٹ سے دو افراد موت کے منہ میں چلے گۓ کراچی میں آج بھی شدید بارش کا امکان
تبصرے