پاکستان میں اشیاۓ ضروریہ کے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلروں کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف

نیوزٹوڈے: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان میں یوریا ، گندم ، آٹا اور چینی اسمگلنگ پر دو سال قید کا قانون لاگو کر دیا ہے ملک سے اشیا ۓ ضروریات کی افغانستان اور دوسرے ملکوں میں ا سمگلنگ پر بناۓ گۓ قانون کا سختی سے اطلاق کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے اور ان چاروں چیزوں کو اشیاۓ ضروریہ میں شامل کیا گیا ہے اور ان اشیاۓ ضروریہ کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لانے کا حکم دیا گیا ہے اور اگر کوئی تاجر ان اشیا کو بیرون ملک برآمد کرتے ہوۓ پکڑا گیا تو نہ صرف اس کا مال حکومت ضبط کر لے گی

بلکہ اس کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جاۓ گی وزیر اعظم پاکستان نے دو ہفتے پہلے ہی اس قانون پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا حکم جاری کیا ہے تا کہ پاکستانی عوام کیلیے اشیاۓ ضروریہ کی بآسانی دستیابی کو ممکن بنایا جا سکے اس قانون پر عمل کرتے ہوۓ آج افغانستان سمگل کرتے ہوۓ چینی کی 86 ہزار840 بوریاں قبضہ میں کر لی گئی ہیں شیخوپورہ کے گوداموں سے گندم کی 25000 بوریاں بھی برآمد کی گئی ہیں اور ان سمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گۓ ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+