ہائی کورٹ پیشی کے دوران عمران خان کی زخمی ٹانگ ایک بار پھر متاثر

لاہور ہائی کورٹ میں پیشی

نیوزٹوڈے: لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پیشی کے دوران ناقص انتظام اور ہجوم کی دھکم پیل کی وجہ سے ان کی زخمی ٹانگ ایک مرتبہ پھر متاثر ہو گئی کچھ عرصہ قبل لانگ مارچ کے دوران جب وہ اپنے کارکنوں اور عوام سے خطاب کر رہے تھے تو ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ان کی ایک ٹانگ میں گولی لگ گئی

اس حملے میں پی ٹی آئی کے ایک کارکن شہید بھی ہو گۓ تھے اس وقت ڈاکٹروں نے ان کی ٹانگ سے گولی نکال لی تھی اور انہیں طویل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی تھی اب ایک بار پھر ان کے زخموں میں سوجن اور تکلیف بڑھ گئی ہے انہیں ٹانگ کے طبعی معائنے کیلیے شوکت خانم ہسپتال لے جایا گیا داکٹرز نے انہیں طبعی معائنے کے بعد فوری آرام کی ہدایت کی ہے چیک اپ کے بعد عمران خان زمان پارک چلے گۓ ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+