عدالت میں پیشی کے دوران نا اہل حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کیلیے کو ئی نئی چال چل سکتی ہے پی ٹی آئی کارکنان کی تشویش

نیوزٹوڈے: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی پیشی کا معاملہ ہے تو انہیں کسی نۓ کیس میں ملوث کرکے گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے ان کے خلاف کوئی خفیہ ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کیا جا سکتا ہےکیونکہ وہ منظر عام پر آنے والے کیسوں میں ضمانت لے چکے ہیں اسلیے اب حکومت ان کے خلاف کوئی خفیہ منصوبہ سازی کر رہی ہے اس خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی نے ملک بھر کی تنظیموں کو خبردار کر دیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پاکستان میں احتجاج کیا جاۓ گا اسی خطرے کے پیش نظر آج پیشی کے دوران ہزاروں کارکنان ان کا تحفظ کریں گے ان کے محافظوں کا یہی کہنا ہے کہ ان کا لیڈر زخمی حالت میں تکلیف کے باوجود آئین کا احترام کرتے ہوۓ عدالت میں پیش ہوتا رہا ہے

وہ سو سے زیادہ مقدمات میں ضمانت لے چکے ہیں اگر انہیں کسی نۓ جھوٹے کیس میں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو کارکنان اپنی جان دے دیں گے لیکن خان نہیں دیں گے پی ٹی آئی کے کارکنان نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے حکومت وقت کو ان کاروائیوں سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے انہوں نے عدلیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ اسلیے سینیئر جج صاحبان بھی نوٹس لیں پی ٹی آئی نے واضح اعلان کیا ہے کہ اگر عمران خان کے خلاف کوئی کاروائی کی گئی تو احتجاج کی آگ پورے ملک میں پھیل جاے گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+