موت نوجوان ولی اللٰہ کو کوئٹہ سے کراچی کھینچ لائی

     کوئٹہ سے کراچی اپنے دوستوں کے ساتھ پکنک منانے آنے والا سترہ سالہ نوجوان ولی اللٰہ ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملا نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک تیز رفتار جھولے پر بیٹھا تھا جیسے ہی جھلے نے پانچواں چکر کاٹا یہ نوجوان اچھل کر جھولے سے باہر آ گرا اور گرتے ہی ہلاک ہو گیا پارک انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ نوجوان کی اپنی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہے نوجوان چلتیے جھولے میں جھولے کا لاک کھول کر کھڑے ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن حادثہ کیسے پیش آیا اس کے متعلق تفصیلات معلوم نہ ہو سکیں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں حادثے کے فورًا بعد جھولا بند کر دیا گیا کراچی میں مقیم اس نوجوان کے عزیز واقارب جاۓ حادثہ پر پہنچ گۓ قانونی کاروائی مکمل ہونے کے بعد نوجوان کی میت کو کوئٹہ لے جایا جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+