پارا چنار میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ ہلاک

نیوزٹوڈے: پارا چنار میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ ہلاک ہو گۓ جب پارا چنار شلوازن روڈ پر نا معلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک استاد جاں بحق جبکہ تری مینگل ہائی سکول کے سٹاف روم میں 7 اساتذہ کو قتل کر دیا گیا دوران حملہ تمام اساتذہ امتحانی ڈیوٹی پر تھے ان واقعات میں 8 اساتذہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوۓ زخمی افراد میں ایک پولیس اہلکار اور دو ٹریکٹر ڈرائیور شامل ہیں ہلاک ہونے والے اساتذہ میٹرک کے امتحآنات کے دوران ڈیوٹی پر تھے فائرنگ کے بعد پارا چنار ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی تاحال پارا چنار سکول انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ حملہ آور کون تھے اور کتنے تھے اور یہ کہ دونوں واقعات میں اساتذہ کو ہی نشانہ کیوں بنایا گیا اس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+