قانون اور آئین کے تقدس کی خاطر عمران خان وہیل چیئر پر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گۓ
- 05, مئی , 2023
لاہور ہائیکورٹ میں ہجوم اور دھکم پیل کی وجہ سے عمران خان کی زخمی ٹانگ میں تکلیف اور سوجن اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر انہوں نے آرام نہ کیا تو ان کی ٹانگ کا دوبارہ آپریشن کرنا پڑے گا ڈاکٹرز کی سخت ہدایت کے باوجود عمران خان کیلیے آئین کا تقدس سب سے بالا تر اور مقدم ہے آج وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کیلیے وہیل چئیر پر پیش ہوۓ انہوں نے کہا سوجے ہوۓ پیروں کے ساتھ آیا ہوں اور میں نے تین روز قبل عدالت کو مطلع کیا تھا کہ مجھے دو مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ملک پر قابض مافیا اب صرف میرے ہی نہیں بلکہ چیف جسٹس کے پیچھے بھی پڑا ہوا ہے ۔
انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہفتے کی شام کو گھروں سے باہر نکلیں لاہور میں ریلی کی قیادت میں خود کروں گا اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج عمران خان کی سات مقدمات میں 10 روز کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ان سے تفتیش کیلیے آج جے آئی ٹی زمان پارک جاۓ گی جہاں لاہور کے 3 تھانوں میں درج 10 مقدمات کے حوالے سے ان سے تفتیش کی جاۓ گی ۔
تبصرے