سوشیالوجی کی کتاب پر، حکومت کی پابندی عائد

پاکستان کے نقشے

نیوزٹوڈے: وفاقی وزارت تعلیم نے کیمبرج کی کچھ نصابی کتب پر LGBTQ مواد اور پاکستان کے نقشے کی غلط تشریح کی وجہ سے پابندی لگا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ایجوکیشنل اتھارٹی نے تعلیمی اداروں میں سوشیالوجی اور دی ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان کی طباعت، اشاعت، تقسیم اور پڑھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ممنوعہ نصابی کتب میں کیمبرج یونیورسٹی کی نصب سوشیالوجی اور اسکے علاوہ نائجل کیلی کی دی ہسٹری اینڈ کلچر شامل ہے۔ ان کے مواد میں پاکستان کی سماجی و ثقافتی اقدار کے خلاف مواد شامل ہے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ، ان کتابوں کی طباعت، اشاعت، تقسیم اور تدریس پر پابندی ہوگی اور اس کے علاوہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف PEIRA قانونی کارروائی کیجائے گی۔اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کتابیں کسی بھی ادارے میں دستیاب نہ ہوں۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+