سابق وزیر اعظم پاکستان عدلیہ اور قانون کے محافظ بن گۓ

     سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان عدلیہ مخالف مہم کے خلاف میدان میں آ گۓ ان کی جماعت پی ٹی آئ کو لاہور میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سے یکجہتی کیلیے ریلیاں نکالنے کی اجازت مل گئ لہذا آج لاہور میں مرکزی ریلی کی قیادت عمران خان خود کریں گے یہ مرکزی ریلی دوپہر تین بجے زمان پارک سے نکلے گی عمران خان ریلی کے دوران قوم سے خطاب کریں گے ملک کے مختلف مقامات پر آج چیف جسٹس اور سپریم کورٹ سے اظہارِ یکجہتی کیلیے مظاہرے بھی کیے جائیں گے پی ٹی آئ کے مرکزی سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آئین کا دفاع کر رہے ہیں اور آئین شکنی کرنے والوں کا فیصلہ اب عوام کے ہاتھ میں ہے اسلام آباد انتظامیہ نے آج ریلی کیلیے پی ٹی آئ کی درخواست مسترد کر دی پولیس کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئ ہے اسلام آباد انتظامیہ کی اس آئین مخالف کاروائ پر پی ٹی آئ نے اسلام آباد ہائ کورٹ سے رجوع کر لیا ہے عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کی حکم عدولی کی گئ تو ملک میں قانون ختم ہو جاۓ گا انھوں نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ آئین کی دھجیاں اڑانے کی تیاری کر لی گئ ہے پوری قوم گھر سے نکلے اور یہ ثابت کرے کہ ہم آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+