پی آئی اے کی فلائٹ بوئنگ 777 حادثے سے بال بال بچ گئی

پاکستان کی سرکاری ائرلائن پی آئی اے

نیوزٹوڈے: پاکستان کی سرکاری ایئر لائن پی ۔ آئی ۔ اے کا طیارہ دوران پرواز 3200 فٹ کی بلندی پر خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا پائلٹ کی درست حکمت عملی اور بر وقت اقدام نے کئی مسافروں کی جان بچا لی پی آئی اے کا یہ طیارہ بوئنگ 777 کراچی سے مدینہ جا رہا تھا اور جب یہ 3200 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا تو اچانک دائیں طرف والی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا پائلٹ نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ جہاز کا رخ فورًا پیچھے کی طرف موڑ دیا اور بحفاظت طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا

دوران حادثہ یہ طیارہ کراچی سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ٹھٹھہ کے قریب ہی پہنچا تھا حادثے کے وقت جہاز کی رفتار 359 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جیسے ہی طیارہ کراچی کے ایئر پورٹ پر اترنے لگا جہاز کے مسافر خوف اور تفتیش میں مبتلا ہو گۓ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ مدینہ کی بجاۓ اڑان کے چند منٹوں بعد ہی انہیں کراچی کے ایئر پورٹ پر کیوں اتارا جا رہا ہے جہاز کے مسافروں کو ایک اور فلائیٹ کے ذریعے مدینہ بھجوا دیا گیا ہے معاملے کی تحقیق جاری ہے کہ شیشہ ٹوٹنے کی وجہ کیا بنی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+