لاہور میں میٹرو سٹیشن پر ایک ڈرون آ گرا

     پچھلی رات  تقریبًا ساڑھے بارہ بجے کے قریب لاہور کی اورنج ٹرین کے ٹریک کے اوپر ایک ڈرون آ  گرا یہ ڈرون اورنج ٹرین کے ڈیرہ گجراں علی ٹاؤن جو کہ میٹرو کا آخری سٹیشن ہے پر آ کر گرا  اس سٹیشن پر ٹرین کی بوگیاں کھڑی کی جاتی ہیں  لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ اسی سٹیشن پر 32 غیر ملکی  چائنیز انجینئرز کام کرتے ہیں یہ ڈرون اچانک ریل کی پٹڑی پر آ کر گرا جس سے بہت خوفناک آواز سنائی دی ڈرون کے گرتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں  آ گۓ انہوں نے اس ڈرون کو اپنے قبضے میں لے لیا جانچ سے پتہ چلا ہے کہ یہ ڈرون سائز میں بہت بڑا ہے اور یہ غیر ملکی ساخت کا ڈرون ہےمزید تحقیقات ابھی جاری ہیں اس ڈرون سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن فکر کی بات یہ ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ اس سے پہلے بھی ایک ڈرون  اسی  سٹیشن کے پلڑوں کے ساتھ آ کر ٹکرایا تھا یہ دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون غیر ملکی ساخت کا ہے اس تمام معاملے کی تحقیقات بڑے ہائی لیول پر شروع ہو چکی ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+