ہنڈائی کی جدید ٹیکنالوجی: گاڑیوں کے 90 ڈگری گھومنے والے پہیے متعارف

ای کارنر ٹیکنالوجی

نیوزٹوڈے: ہنڈائی کے ناقابل یقین نئے 'کراب ڈرائیونگ' پروٹو ٹائپ نے شاید پارکنگ کی پریشانی کو ہمیشہ کے لیے حل کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کی کار کمپنی نے نئی 'ای کارنر' ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو چاروں پہیوں کو 90 ڈگری تک گھومنے کی اجازت دیتی ہے۔کار ساز کے پرزہ جات ڈویژن ہنڈائی موبیس نے اپنی ای کارنر ٹیکنالوجی کا ایک نیا کلپ اپ لوڈ کیا ہے

اور ایمانداری سے، یہ آپ کو اس حد تک سوچنے پر مجبور کردیتا ہے کہ اس پر جلد عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟ کار کمپنی مستقبل کی Hyundai Ioniq 5 EV کو ڈیمو کے طور پراستعمال کرتی ہے تاکہ بتایا جا سکے کہ یہ نئی 'کراب ڈرائیونگ' دراصل کیسے کام کرتی ہے۔ای وی بنیادی طور پر اپنے پہیوں کو باہر کی طرف گھماتا ہے اور جیسے ہی آگے اور پیچھے کے پہیے مخالف سمتوں میں گھومتے ہیں کار لفظیطور پر اپنے اوپر گھومتی ہے، جو کہ کافی پاگل ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+