پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدہ تاخیر کا شکار

پاکستان اور آئی ایم ایف کا قرض

نیوزٹوڈے: پاکستان اور آئی ایم ایف یعنی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان موجودہ قرض پروگرام تاخیر کا شکار ہو گیا آئی ایم ایف کے 17 مئی تک کے اجلاسوں کا شیڈیول جاری کر دیا گیا ہے لیکن اس شیڈیول میں پاکستان کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو نظر انداز کرنے کے بعد پاکستان کو آئندہ بجٹ میں بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں دراصل پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو فنڈنگ کے حوالے سے جو یقین دہانی کرائی گئی آئ ایم ایف اس سے مطمئن نہیں ہوا آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پاکستان نے جون تک جو تین ارب ستر کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرنا ہے اس سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں کہ پاکستان کن ذرائع سے وہ قرض واپس کرے گا اور حال میں جو پاکستان کو دوست ممالک سے قرض چاہیے اس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرے ۔

آئی ایم ایف نے اپنا پرانا مطالبہ بھی دہرا دیا ہے کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائراس کی دو ماہ کی درآمدات کے برابر ہونے چاہئیں اور پاکستان کو آئی ایم ایف سے مزید قرض لینے کیلیےکم از کم 10 سے 12 ارب کے اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے لیکن جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کی ان شرائط کو پورا کرنے کے قابل نہیں ہے اس لیے قرض کا معاہدہ بھی مشکل ہوتا جا رہا ہےاگر یہ معاہدہ نہ ہو سکا تو آنے والے دنوں میں پاکستان کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+