عمران خان نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن حکمت عملی کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان

نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن حکمت عملی کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے عمران خان نے اپنی جماعت کے رہنماؤں اور سینئر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ حکومت آئین اور قانون پر عمل درآمد نہیں کرنا چاہتی ہم چند روز انتظار کریں گے اگر حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو عوام کو لے کر حکومت کے خلاف باہر نکلیں گے آج صبح 6 بجے عمران خان اسلام آباد پیشی کیلیے روانہ ہوں گے ذرائع کے مطابق اس بات کا خطرہ بھی ہے کہ عمران خان کو آج عدالت میں پیشی کے دوران گرفتار کر لیا جاۓ گا ۔

پی ٹی آئی کی رہنما مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ شدید ترین خطرات کے باوجود عمران خان نے پیشی پر پیش ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ کوئی بھی آئین اور قانون سے بالا تر نہیں ایک طرف پی ٹی آئی کے رہنما قانون کو بچانے کیلیے اپنی جان کی پروا بھی نہیں کر رہے ہیں اور دوسری طرف نگراں حکومت نے عدلیہ کے خلاف ایک اور محاذ کی تیاری کر لی ہے آج قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل پیش کیا جاۓ گا جس میں پارلیمنٹ کی توہین پر مقرر کردہ سزاؤں کی فہرست بھی قومی اسمبلی کے سامنے پیش کی جاۓ گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+