ماضی میں پاکستان کےمخلص رہنماؤں کےساتھ جو سلوک ہوتا آرہا ہے وہی عمران خان کے ساتھ بھی ہونے جا رہا ہے

    نیوزٹوڈے: پاکستان  کی سیاسی تاریخ ایسی مثالون سے بھری پڑی ہےکہ جس رہنما نے بھی ملک کی ترقی ، خوشحالی اور جمہوریت کیلیے آواز اٹھائی تو اس کے خلا ف مافیا میدان  میں اتر آیا ہے ایسے وفادار رہنماؤں کی مثالیں ہیں جنہیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے پاکستان کے سابقہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا ہے انہوں نے خود کئی مرتبہ کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے انہیں چار مرتبہ جان سے مارنے کی  کوشش کی گئی عمران خان نے پاک فوج کے میجر جنرل کے متعلق بیان دیا ہے کہ ان سے ان کی جان کو خطرہ ہے عمران خان کا بیان سامنے آتے ہی آئی ایس پی آر نے فوری  ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

    اور تمام سیاستدانوں نے عمران خان کے اس بیان کو خوب اچھالا ہے حالانکہ سیاستدان ایک دوسرے کے بارے میں ایسے بیان دیتے رہتے ہیں لیکن اب عمران خان کے متعلق ایک بہانہ ملتے ہی تمام سیاستدانوں نے ان کے خلاف ایکشن کی  تیاری کر لی ہے اس معاملے کے متعلق لاہور میں دو اہم اجلاس ہوۓ ہیں جن میں پنجاب پولیس کو عمران خان کے خلاف اکسانے کی کوشش کی گئی ہے اور انہیں ہر صورت گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+