عمران خان گرفتاری: دفعہ 144 کے باوجود بچے اور خواتین سڑکوں پر نکل آئے

عمران خان گرفتاری

نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری نے ملک بھر میں ہنگامہ مچادیا ہے۔ گرفتاری کے بعد نوجوان، بچے اور خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔ پولیس نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافز کر دی ہے جس کے باوجود لوگ ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہے۔ لوگوں نے ہاتھوں میں پمفلٹ اٹھا رکھے تھے

جس میں اس کی گرفتاری کے خلاف تحریی بیان تھا۔ میڈیا کے مطابق، مظاہرین نے ملک بھر میں توڑپھوڑ بھی کی ہے اور گاڑیاں بھی جلا دی ہے۔ عمران خان کی آج دوبارہ پیشی کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے ممبرز کے گھر میں چھاپہ مارا اور قاسم شاہ سوری کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔ خان کو القادر یونیورسٹی کے کیس کے بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+