عمران خان کی پیشی آج عدالت کی بجائے پولیس لائن میں کی جائے گی
- 10, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: عمران خان کی گرفتاری کے کیس کی سماعت آج کی جائے گی اور عدالت پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں لگائے جائے گی ۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پیشی کے نوٹیفیکیشن میں بیان کیا گیا ہے کہ، پولیس لائن کو ایک بار عدالت کا درجہ دیا جائے گا۔ اس سے قبل پیشی، جی ۸ اور جی ۱۱ میں ہونی تھی لیکن وہاں سے منقطع کر کے اسے نیو گیسٹ ہاؤس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
عمران خان کو احتساب عدالت اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ پولیس لائن کے باہر سیکیورٹی کو سخت کرنے کے لیے کنٹینرز لگا دیے گئے ہے اور ساتھ ہی پولیس کی بھاری نفری کو عائد کر دیا گیا ہے۔ خان کو خفاظتی ماحول دینے کے لیے وہاں بھیجا گیا ہے۔
عائشہ ظفر
تبصرے