شاہ محمود قریشی کا عمران خان کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

شاہ محمود قریشی

نیوزٹوڈے:شاہ محمود قریشی نے خان کی گرفتاری کے حوالے سے بیان دیا کہ، انٹرنیٹ کی معطلی کے باعث رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے لیکن ملک بھر میں احتجاج خان کی رہائی تک قائم رہے گا۔ مزید انہوں نے کہا کہ ہمیں ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ پاکستان کو سیاستدانوں نے معاشی بدحالی اور بحران کی طرف بھیج دیا ہے.

آج دو بجے چھے رکنی کمیٹی کی کانفرنس میٹینگ ہونے والی ہے اور میں اس کی سربراہی کرنے والا ہوں۔ پاکستان بدحالی کا شکار ہے اور مذاکرات کرنا ممکن نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا آئینی اور ساتھ ہی قانونی حق ہے ، لیکن یہ احتجاج دباؤ کے بہانے نہیں کیا جائے۔ چیف جسٹس نے عمران خان کی گرفتاری کی صورتحال کو قانون کے مطابق حل کیا اور سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو اس کا نوٹس بھی بھیجا اور توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+