پاکستان میں انٹرنیٹ سروس 48 گھنٹوں بعد بھی بحال نہ ہوسکی

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس

نیوزٹوڈے: پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ابھی تک بحال نہ ہو سکی۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ، ٹیلیکمییونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ملک بھر کی، انٹرنیٹ سروس بند کر دی تھی جس کے باعث لوگوں کو شدید مسئلے کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ تیس گھنٹوں سے زیادہ وقت ہو چکا ہے اور ابھی تک سروس کو بحال نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی نوٹیفیکشن دیا گیا ہے۔ اس کی بحالی کا ابھی تک کسی کو آفیشل نوٹ نہیں ملا۔ ملک بھر میں عمران خان کی گرفتاری سے لے کر ابھی تک احتجاج جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق، لوگوں نے کورکمانڈر کے گھر میں بھی حملہ کیا

اور کئی گاڑیوں کو جلادیا اور چیزوں کو نقصان پہنچایا۔ ابھی تک رپورٹ کے مطابق، آٹھ لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہے اور سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہے۔ پولیس نے شاہ محمود قریشی اور بول نیوز کے صحافی عمران ریاض خان کو بھی اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ آرمی چیف کا بھی بیان سامنے آیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ جانتے ہے کون چور ہے اور کون ملک کو چلا سکتا ہے اور کون نہیں چلائے گا۔ فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹر بھی کل سے ڈاؤن کا شکار ہے ، ان کی بھی بحالی کا ابھی تک نوٹس نہیں آیا۔ ملک میں آرمی کی بحالی کا آڈر آیا ہے جس کا مقصد ملک میں امن اور سکون لے کر آنا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+