سپریم کورٹ نے عمران خان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا

سپریم کورٹ کے فیصلے

نیوزٹوڈے: سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق، ججز نے عمران خان کی گرفتاری ایک غیر قانونی عمل ہے ۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے خان کو رہا کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ کل صبح عدالت نے عمران خان کو دوبارہ ہائی کورٹ میں بلانے کا حکم دیا ہے سریم کورٹ کے حکم کے بعد کپتان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، خان کو پندرہ گاڑیوں کی سیکیورٹی کے ساتھ کورٹ میں لایا گیا اور ایک کمرے میں پیش کیا گیا اور کمرے کا دروازہ بند کر دیا پیشی کے دوران  پولیس کی سیکیورٹی کا سخت عملہ تعینات کیا گیا۔

جج نے کہا کہ جب کوئی کورٹ کے سامنے آتا ہے تب اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اس نے خود کو سرنڈر کر دیا اور ہم مانتے ہیں کہ خان کی گرفتاری مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور اس کے بعد  ان کو ہائی کورٹ پیش کیا جائے گا اور جو ان کا فیصلہ ہو گا وہ سب کو ماننا پڑے گا کچھ روز قبل کپتان کی گرفتاری کو فواد چوہدری نے چیلنج کیا تھا جس کی بنا پر ان کے خلاف بھی عدالت میں درخواست جمع کروائی گئ تھی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+