پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کی دوبارہ بحالی کردی جائے گی ، راناثنااللہ کا بیان
- 12, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثنأاللہ نے ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے مطابق، ایک یا ایک آدھ دن تک اسے بحال کر دیا جائے گا۔ نو مئی کو گرفتاری کے بعد سے ملک میں انٹرنیٹ کی سروس بحال نہیں ہوئی تھی ۔ جس کے باعث لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کل، سپریم کورٹ نے کپتان کو رہا کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے لیکن آج خان کو دوبارہ سے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جو فیصلہ اب ہائی کورٹ کرے گی وہی آخری فیصلہ کیا جائے گا۔
چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد، ن لیک کے ممبرز کا بیان سامنے آیا جس میں مریم نواز نے میڈیا سے کہا کہ چیف جسٹس کو پی ٹی آئی میں شمولیت کر لینی چاہیے اور کہا کہ جج کو آج وارداتیے کو ررہا کر کے بھت خوشی ہوئی ہے۔ رانا ثنااللہ نے بھی ایک پروگرام میں کہا کہ، اگر خان کو سب کیسز میں ضمانت مل جائے تو ہم مان لے گے ہر فیصلہ لیکن اگر وہ بے قصور نہ نکلا تو ہم دوبارہ اسے جیل بھیجے گے۔ اور اسی پروگرام میں انہوں نے بیان دیا کہ، انٹرنیٹ کو بند کرنے کا ایک خاص مقصد تھا لیکن اس کو فوری طور پ بحال کر دیا جائے گا تا کہ لوگ اپنا کام دوبارہ شروع کر سکے۔
تبصرے