ہائی کورٹ کا فیصلہ ، عمران خان کو دو ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کر دی
- 12, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: عمران خان کی پیشی کے بعد ، ہائی کورٹ کا فیصلہ آگیا۔ جج نے عمران خان کو دو ہفتوں کے لیے ضمانت دے دی۔ پیشی کے وقت، عمران خٓان کو کمرہ نمبر تین سے منتقل کر کے دو میں بھیج دیا گیا جس کے بعد ان کے کیس می سماعت کی گئی۔ ابھی مکمل طور پر خان کی رہائی نہیں کی گئی۔ دو ہفتوں بعد خان کو پھر سے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور آگے کیس کی سماعت کی جائے گی۔ عمران خان کی گرفتاری کے باعث ملک میں حالات کشیدہ ہو گئے ہے۔ لوگوں نے ملک بھر میں لوٹ مار شروع کر دی ہے۔
جبکہ رینجرز پولیس عدالت کے باہر کھڑے تھے اور اسلام آباد پولیس احاطے کے اندر تعینات تھی۔ پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالتی عملے سے کمرہ تبدیل کرنے کی تاکید کی تھی کیونکہ عدالت کا کمرہ نمبر 3 - جو سماعت کے لیے نامزد کیا گیا تھا - بعد ازاں درخواست منظور کر لی گئی اور سماعت ہائی کورٹ کے کمرہ نمبر 2 میں منتقل کر دی گئی۔ آج کے اوائل میں، اسلام آباد پولیس نے ایک ہنگامی حکم نامہ جاری کر کے دارالحکومت میں تمام اجتماعات پر پابندی لگا دی.
تبصرے