مریم اورنگ زیب کے بیان پر شعیب شاہین نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

   نیوز ٹوڈے: پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے یوۓ کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئ تعلق نہیں چیئرمین پی ٹی آئ عمران خان  کرپشن اور بد عنوانی کے الزامات میں ملوث تھے اور نیب نے عمران خان کو قانون کے مطابق گرفتار کیا تھا اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار یا خاموش کروانا ہوتا تو وہ 14 ماہ پہلے ہی یہ کام کر دیتی مریم اورنگ زیب نے مزید کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پر امن شہری نہیں بلکہ عمران خان کے اپنے کارندے تھے ۔

   عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے مریم اورنگ زیب کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ کل تک اپنے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر یہ لوگ سپریم  کورٹ کی تعریف کرتے تھکتے نہیں تھے اور آج ایک شخص کو شکست دینے کیلیے ملک کو ہی داؤ پر لگا دیا ہے آج سپریم کورٹ جو فیصلہ کرتی ہے اس پر تنقید کرنے کو یہ اپنا فرضِ عین سمجھتے ہیں اس بات کو پوری دنیا مانتی ہے کہ 9 مئ کو ملک میں ریاستی دہشت گردی ہوئ ہے اب وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام ریاستی ادارے مل کر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر تنقید کی بجاۓ ملکی فلاح اور جمہوریت کے فروغ کے لیے  قدم اٹھائیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+