واہگہ بارڈر پر بڑی تعداد میں بھارتی قیدیوں کی رہائ

نیوز ٹوڈے:  پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ رات پاکستان نے اپنے ملک میں قید 198 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے پاکستان نے گزشتہ رات واہگہ بارڈر پر 198 قیدیوں کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا یہ ماہی گیر اپنی سزا مکمل کر چکے تھے دراصل پاکستان اور بھارت کی سمندری حدود پر اکثر پاکستان اور بھارت کے ماہی گیر پکڑے جاتے ہیں اور کئ کئ سالوں تک بھارت کے ماہی گیر پاکستان کی جیلوں میں پڑے رہتے ہیں اور پاکستان کے ماہی گیر بھارت کی جیلوں میں پڑے رہتے ہیں پاکستان کی جانب سے یہ بہت اچھی پیش رفت ہےکہ پاکستان اس پالیسی پر عمل کرتا ہے کہ قیدیوں کے معاملات کو انسانی بنیادوں پر دیکھا جاۓ نہ کہ سماجی اور معاشرتی تعلقات کی بنا پر ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+