مولانا راجہ ناسر عباس کی پریس کانفرنس میں حکومت کو للکار

اہل تشیہ کے رہنما راجا ناصر عباس نے لاہورمیںزمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے لیڈررعمران خان سے ملا قات کی اور عمران خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے صحافیوں کو انٹر ویو دیتے ہوۓ کہا کہ پچھلے چند دنوں میں پاکستان کے حالات مقبوضہ کشمیر سے بھی بد تر رہے انہوں نے کہا کہ ہماری ماؤں بہنوں پر بہت مظالم کیے گۓ ان کے سروں سے دوپٹے کھینچے گۓ اور انہیں سڑکوں پر گھسیٹا گیا چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ان کو کال کوٹھڑیوں میں قید کیا گیا ہے ایسا لگتا ہے جو یہ سب کچھ کر رہے ہیں ان کے گھروں میں مائیں، بہنیں اور بیٹیاں نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران ہم نے عمران خان کو بہت مطمئن دیکھا انہیں کسی بات سے خوفزدہ نہیں دیکھا راجہ ناصر نے کہا کہ جو قدم بھی بھلائی کیلیے اٹھایا جۓ اسے دنیا کا کوئی فرعون نہیں روک سکتا ۔

&انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کا دن تھا اور آج انہوں نے الیکشن نہ کرا کر پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے پاکستان کے قانون کو توڑا ہے یہ کسی ایک گروہ کا ملک نہیں ہے کہ پی اٹی آئی کیلیے تو دفعہ 144 لگایا گیا تھا اور آج یہ خود سپریم کورٹ کے باہر جلسے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کی عوام بیدار ہو چکی ہے اور پاکستان توڑنے والوں کو ان کے مشن میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اب ایک بار پھر 1971 کی تاریخ دہرانے نہیں دیں گے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+