پیٹرول کی قیمت میں سات سے دس روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔

پیٹرول کی قیمت

نیوزٹوڈے: آئل ڈیپارٹمنٹ کا پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی حالیہ قیمتوں کو نسبتاً دس روپے فی لیٹر تک کم کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمی کا امکان  سات سے دس روپے تک کیا جا سکتا ہے۔  

اوگرا نے حکومت کو اس رپورٹ کی سمری بھی بھیج دی ہے جس کے بعد وزیر خزانہ، وزیراعظم سے مشورہ کریں گے اور مشاورت کے بعد حتم فیصلہ پیر کو کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پندرہ مئی کو کیا جائے گا مزید یہ کہ  پچھلے 14 دنوں میں برینٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی اصل قیمت 77 ڈالر فی بیرل تک ریکارڈ کی گئی تھی-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+