گجرانوالہ میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی کار کے اندر سے لاشیں بر آمد

   گجرانوالہ میں ایک کار کے اندر سے نوجوان لڑکے اور نوجوان لڑکی کی لاشیں  ملی ہیں  جنہیں  پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے یہ افسوسناک واقعہ سبزی منڈی تھانہ کے علاقے علامہ اقبال روڈ پر پش آیا پولیس نے بیان دیا ہے کہ ا نہیں اطلاع ملی  کہ ایک بند گیراج میں ایک کار کھڑی ہے جس میں دو لاشیں موجود ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان لاشوں کو کار سے باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کر دیا ہسپتال میں چانج سے پتہ چلا  ان کی موت کی وجہ سانس رکنے  سے ہوئی نوجوان کی شناخت عاصم نام سے ہوئی اور لڑکی اس کی دوست تھی تاہم ابھی  اس بات کی تفتیش جاری ہے کہ ان دونوں کی موت حادثاتی تھی یا ان کو قتل کیا گیا ہے اس بات کی تفتیش ابھی جاری ہے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+