عدالت آئین کے مطابق کاروائی کرے گی اور قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا عابد زبیری
- 16, مئی , 2023
پاکستان کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے دھرنے کو عدلیہ کے خلاف سازش قرار دیتے ہوۓ کہا ہے کہ یہ دھرنا عدلیہ پر ایک اور وار ہے یہ دھرنا آئین کے خلاف ہے اور یہ ریاست پاکستان کے خلاف بغاوت ہے کہ اپنا مؤقف عدلیہ سے منوانے کیلیے سپریم کورٹ کے باہراحتجاج کیا جاۓ وکلاء برادری نے حکومت اور سیاسی جماعتوں کو یہ واضح طور پر بتا دیا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر سپریم کورٹ کے خلاف کوئی بھی ایکشن لیا گیا تو ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے ۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود سپریم کورٹ کے باہر دھرنا یہ آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے کے برابر ہے اور یہ احتجاج نہیں بلکہ ضد اور ہٹ دھرمی ہے اور ملک میں غیر جمہوری رویوں کو ایک مرتبہ پھر دہرایا جا رہا ہےسپریم کورٹ کے صدر عابد زبیری نے بیان دیا کہ صوبہ پنجاب کی نگران حکومت غیر قانونی ہو چکی ہے عدالت قانون کے مطابق کاروائی کرے گی اور فیصلہ آئین کے مطابق ہو گا ۔
تبصرے