عمران خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے 9 مئی کو دنگا فساد کرنے والے چہروں کو بے نقاب کر دیا

غیر قانونی گرفتاری

نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی کے چیئر مین نے 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور انتشار کی وجہ بننے والے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر اس سازش سے متعلق اہم ترین شواہد اور ثبوت پیش کر دیے ہیں کہ 9 مئی کو غیر قانونی طور پر ان کو گرفتار کرنے کے بعد کون فساد کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا اور کونسی جماعت آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کر رہی تھی عمران  خان نے ثبوت کے طور پر یاسمین راشد اور اپنی ہمشیرہ کی مظاہرین سے بات چیت کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہیں ان وڈیوز میں یہ دونوں اپنے کارکنان کو کہہ رہی تھیں کہ جناح ہاؤس کو نقصان نہ پہنچایا جاۓ ۔

عمران خان نے یہ واضح کر دیا ہے کہ یہ سارا پلان لندن میں تیار ہوا ہے انہوں نے یہ سارے ثبوت اپنے ٹوئیٹر  پر اپ لوڈ کر دیے ہیں انہوں نے ایک اسیی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ جو لوگ سپریم کورٹ کا گیٹ پھلانگ رہے ہیں ان کا تعلق پی ڈی ایم سے ہے عمران خان نے کہا کہ حکوممت ایک طرف پر امن احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر رہی ہے تو دوسری طرف آئین اور قانون کی توہین کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+