پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عارضی کمی کا اعلان حکومت پاکستان کا عوام کی توجہ ملکی حالات سے ہٹانے کی چال

پیٹرولیم مصنوعات

نیوز ٹوڈے: حکومت پاکستان کے عوام کو ریلیف دینے کیلیے اگلے پندرہ روز کیلیے ڈیزل ، پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پیٹرول 12 روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ 270 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا۔ڈیزل کی قیمت 30 روپے کی کمی کے بعد 258 روپے ہو گئی اورمٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی آئی ہے اور یہ نئی قیمتیں صرف پندرہ روز کیلیے لاگو کی گئی ہیں حکومت نےحاتم طائی کی قبر پر لات مار کر لوگوں کے لیے بہت بھلائی کا کام کیا ہے حالانکہ اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں دیکھا جاۓ تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بہت گر چکی ہیں ۔

اور ہمارے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے باقی تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں اب حکومت نے تیل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن کرایوں اور اشیاۓ خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا غربت اور مہنگائی میں پسی عوام کیلیے آٹے میں نمک کے برابر ریلیف دے کر حکومت یہ رونا رو رہی ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہت تشویشناک ہو چکی ہے صرف تیس دنوں میں قرضوں میں2 ہزار 685 ارب روپے کا حالیہ اضافہ ہو چکا ہے اس طرح مجموعی قرض 57 ہزار122 ارب 50 کروڑ روپے ہو چکا ہے یعنی پندرہ روز تک عوام کو ملنے والا ریلیف پندرہ روز بعد سود سمیت وصول کیا جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+