پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم سب ہیں فواد چوہدری کی میڈیا سے بات چیت

پاکستان تحریک انصاف

نیوز ٹوڈے: ۹ مئی کو ہونے والے انتشار کی ، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی مذمت کی ہے۔ انہون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ 9 مئی کو پاک فوج کے خلاف اٹھاۓ گۓ اقدامات شرمناک تھے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور مجرموں کو سزا ملنی چاہیے پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم سب ہیں حکومت پاکستان نے بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے پر اتفاق کر لیا وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بیان دیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے ہمیں بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے 75 سال میں ایسے دلخراش مناظر پہلے کبھی نہیں دیکھے ان واقعات کی جتنی مذمت کی جاۓ کم ہے توڑ پھوڑ میں ملوث 5000 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جاۓ گی ملزمان کی شناخت کیلے نادرا ڈیٹا بیس سے مدد لی جاۓ گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+