پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف حکومت کی غیر قانونی کاروائیاں اور کڑے پہرے سخت ہوتے جا رہے ہیں عمران خان

حکومت کی غیر قانونی کاروائیاں

نیوز ٹوڈے: عامر میرپنجاب کے وزیر اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والےتیس سے چالیس لوگوں نے زمان پارک میں پناہ لی ہوئی ہے پی ٹی آئی 24گھنٹوں کے اندر اندر ان ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دے عامر میر نے مزید کہا کہ ان حملہ آوروں کا اپنے لیڈر سے مکمل رابطہ تھا جو باقاعدہ انہیں ہدایات دے رہے تھے نگران حکومت کے ان حملوں کا جواب دیتے ہوۓ عمران خان نے بے خوفی سے کہا ہے کہ پولیس کو چاہیے کہ وہ وارنٹ دکھائیں اور تلاشی لے لیں انہوں نے اس سے پہلے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لوگوں کو ان کے حقوق کیلیے کھڑا ہونے سے روکنے کیلیے انہیں خوفزدہ کیا جا رہا ہے ۔

عمران خان نے پی ٹی آئی کے بے گناہ رہنماؤں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ حکومت کی غیر قانونی کاروائیاں اور کڑے پہرے سخت ہوتے جا رہے ہیں عمران خان کے گھر کو پولیس نے گھیرے میں لے رکھا ہے زمان پارک جانے والے تمام راستوں پر پولیس کھڑی ہے عمران خان نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اپنے گھر کے باہر چاروں طرف پولیس کی کڑی نگرانی کی وڈیوز بھی شیئر کیں اور یہ پیغام بھی دیا ہے کہ ان کے گھر کے باہر ایسے حالات بن چکے ہیں شاید گرفتاری سے پہلے یہ ان کا آخری وڈیو پیغام ہو ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+