پاکستان میں آج رات تیز آندھی طوفانی بارش اور ژالہ باری نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا

تیز آندھی اور طوفان کی تباہی

نیوز ٹوڈے: پاکستان کےصوبہ پنجاب میں آج رات سے آندھی ، تیز بارش اورژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے لاہور ، بہاول پور ، فیصل آباد ، سیالکوٹ ، چنیوٹ ، سرگودھا ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جہانیاں اور حافظ آباد سمیت پنجاب میں مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کے ساتھ آندھی کی وجہ سے کئی علاقوں میں نظام زندگی متاثر ہو گیا ہے کئی علاقوں میں بارش اور تیز آندھی کی وجہ سے بجلی بند ہو چکی ہے میانوالی میں طوفان کی وجہ سے ایک دیوار گرنے سے چار بچے جاں بحق ہو گۓ چنیوٹ میں بھی ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک آدمی جاں بحق ہو گیا اسی طرح ملتان میں بھی مختلف گھروں کی چھتیں گرنے سے ایک فرد ہلاک اور سات افراد زخمی ہو گۓ جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔

  پنجاب کے علاوہ شمال مشرقی بلوچستان میں تیز بارش ، ژالہ باری ، اور آندھی کی وجہ سے زیارت اور قلعہ سیف اللٰہ کے علاقوں میں باغات کو بہت نقصان پہنچا چمن اور پشین میں تیز آندھی کی وجہ سے کھمبے اور ٹاور گر گۓ جس سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے کے پی کے اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی ژالہ باری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+