سندھ حکومت نے لیا ایکشن کراچی میں گیس کی بندش کا
- 18, مئی , 2023
نیوز ٹوڈے:شہر قائد کراچی جس کو کبھی غریب کا گھر کہا جاتا تھا اب اسی شہر میں غریب عوام کا جینا دو بھر ہو گیا ہے بے روز گاری اور مہنگائی کی ستائی عوام کو ایک اور مصیبت گیس کی بندش نے گھیر لیا ہے کراچی میں پہلے ہی گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ جاری تھی پہلے ہی رات گیارہ بجے سے صبح سات بجے تک گیس بند کر دی جاتی ہے اور اب دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک مزید گیس کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے سوئی نادرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس میں شدید کمی کی وجہ سے جب تک گیس کی فراہمی کے نظام میں بہتری نہیں آ جاتی کراچی میں دو سے پانچ بجے تک گیس کی سپلائی بند کر دی جاۓ گیاور جیسے ہی گیس کی فراہمی میں بہتری آ جاۓ گی کراچی میں دوپہر کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جاۓ گی ۔
سوئی نادرن گیس کے نظام میں فنی خرابی کی وجہ سے کراچی کے نارتھ کراچی ، ملیر، ماڈل کالونی ، سرجانی ، ناظم آباد ، لیاقت آباد سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی بند ہو نے جبکہ کچھ علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہونے کی شکایت موصول ہونے پر وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے نوٹس لیتے ہوۓ کہا ہے کہ سوئی نادرن گیس کمپنی کی ہٹ دھرمی حد کراس کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جاۓ ۔
تبصرے