کراچی رہائش پزیر ہندو خاتون نے اپنے 6 بچوں سمیت اسلام قبول کرلیا

ہندو خاتون کاقبول اسلام

نیوزٹوڈے: کراچی کے شہر سے لاپتہ ہونے والی ہندو خاتون کئی روز سے غائب تھی ، انہوں نے اپنے چھے بچوں کے ہمرا اسلام قبول کر لیا ہے۔ مدرسے سے اس کے لیے مذہب تبدیلی سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ رادھا نام کی خاتون اپنے شوہر کے ساتھ کراچی کے ایک قصبے گولیمار میں رہائش پزیر تھی۔ خاتون کے ۳ بیٹے اور تین بیٹیاں تھیں جنہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ اس کے شوہر کے علاوہ باقی سب سات دنوں سے لاپتہ تھے۔ اس کے شوہر رام جی نے ۷ مئی کو تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

رپورٹ میں درج تھا کہ، اہلیہ اور اس کے بچے کئی گھنٹوں سے لاپتہ ہے۔ اس کے شوہر نے جہاں وہ کام کرتی تھی، وہاں سے بھی پتہ کروایا اور بتایا کہ نامعلوم افراد اسے اور اس کے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی نیت سے اٹھا کے لے گئے۔ اس کے شوہر کو ابھی تک ان کا کوئی پتہ نہیں ملا، صرف ایک مدرسے سے کاپی ملی جس میں چند دن پہلے اس نام کی خاتون اور بچوں نے اپنا ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا اور ان کے نام بھی بدل چکے ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+