ملکی معاملات میں کسی غیر ملک کی مداخلت برداشت نہیں کی جاۓ گی مولانا فضل الرحمٰن کا امریکہ کو جواب
- 19, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمٰن نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساٹھ امریکی پارلیمینٹ ارکان نے پاکستان کے وزیرِ خارجہ کو خط لکھا ہےجس میں عمران خان کو تحفظ مہیا کرنے کی سفارش کی گئی- اس خط کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملکی معاملے میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کی جاۓ گی ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا ہے کہ9 مئی کو جو بھی حادثات پیش آئے اس کو بیان کرنا مشکل ہے۔ مختلف اداروں پر کس طرح حملے کیے گۓ مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان سے بھی کہا ہے کہ انہیں چاہیے کہ 9مئی کو ہونے والے حادثات کی مذمت کریں ۔
حالانکہ سب جانتے ہیں کہ عمران خان نے رہائی کے فورًا بعد ہی اپنے بیان میں 9مئی کو انتشار پھیلانے والوں کی مذمت بھی کی ہے اور انہیں انجام تک پہنچانے کی بار بار اپیل بھی کی ہے اور ثبوت کے طور پر انہوں نے اپنی پارٹی کارکنان کی وڈیوزاور پیغام بھی پیش کیے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ 9 مئی کو ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں پی ٹی آئی شامل نہیں ۔
تبصرے