کوئٹہ سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی پر نامعلوم افراد کا قاتلانہ حملہ
- 19, مئی , 2023
نیوزٹوڈے: کوئٹہ کے بائی پاس پر سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ، ان کا بھائی اپنے گھر جا رہا تھا اور رستے میں نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا اس حملے میں نصیر کاکڑ کے ساتھ دولوگ زخمی ہو گۓ.منظور کاکڑ نے بیان دیا کہ اس کے بھائی کو ایک گولی سے قتل کا نشانہ بنایا گیا انہیں فوی طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے منظور کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے بھائی پر حملہ نامعلوم افراد نے ہی کیا ہے ۔
پولیس کے مطابق یہ ذاتی دشمنی ہو سکتی ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی ان کے بھائی اور خاندان کے دوسرے افراد پر اس طرح کے حملے ہوتے رہتے ہیں تاہم پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے نصیر کاکڑ کے ساتھ زخمی ہونے والے دونوں افراد اس وقت کوئٹہ کے سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
تبصرے