پاکستان اور ایران نے اپنے تجارتی تعلقات کا آغاز سرحدی منڈی کے افتتاح سے کر دیا

سرحدی منڈی کا افتتاح

نیوزٹوڈے: ایران سرحد پر وزیر اعظم پاکستان اور ایرانی صدر نے سرحدی مارکیٹ کا افتتاح کیا ایران گوادر بجلی منصوبے پر 100 میگا واٹ ٹرانسمیشن لائن کا بھی افتتاح کیا دونوں رہنماؤں نےتوانائی کے مزید منصوبوں کی تکمیل کا اعلان بھی کیا وزیر اعظم پاکستان نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کو تجارت ، ذراعت اور دیگر شعبوں کو ترقی دینے کیلیے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیےہم بہت جلد تجارتی معاہدے کو احتتام پر پہنچائیں گے ۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے بھی پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تجارت کی خواہش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں سے دونوں ملکوں میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے دونوں ملکوں کے مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے اس ملاقات میں صدر ابراہیم رئیسی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور کئی اہم معاملات پر دونوں ملکوں کے مابین بات چیت بھی ہو گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+