بلیو ٹک ٹوئٹر صارفین کو 8 جی بی لمبی ویڈیو پوسٹ کرنے کی سہولت فراہم

بلیو ٹک صارفین

نیوزٹوڈے: ایلون مسک ٹوئٹر کے سربراہ بننے کے بعد سے ایپ میں کافی تبدیلیاں لا چکے ہیں۔ مسک نے سی ای او کی پوزیشن سے بھی استعفی دےدیا ہے اور ایک نئی خاتون سی ای او کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔ ایک نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کے مطابق، صارفین کو دو گھنٹے کی طویل وڈیو بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے،

یہ صرف بلیو ٹک صارفین کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل، صارفین ٖصرف دو جی بی کی ویڈیو کو پوسٹ کر سکتے تھے۔ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کی ہے جس میں لکھا گیا تھا کہ بلیو ٹک والے صارف اب ٹوئٹر میں دو گھنٹے والی ویڈیو اپلوڈ کر سکتے ہے۔ اپ لوڈ ہونے والی فائل کا سائز، دو جی بی سے بڑھا کر آٹھ جی بی تک کر دی ہے بلیو ٹک والے صارفین اور ماہانہ فیس دینے والے سربراہ کے لیے یہ فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+