کمشنر کی چار رکنی ٹیم عمران خان کی رہائش گاہ سے نا کام واپس لوٹ گئ

   نیوز ٹوڈے : زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ میں دہشت گردوں کےچھپے ہونے کے الزام پر کمشنر کی سربراہی میں سرچ وارنٹ دکھا کر چار رکنی ٹیم عمران خان کے گھر کی تلاشی کیلیے گھر کے اندر پہنچ گئی اس کاروائی سے ایک روز قبل عمران خان نے میڈیا کی ایک ٹیم کو گھر بلوا کر انہیں پورا گھر دکھایا اور اس کی وڈیو بھی بنوا کر نشر کروائی گئیں اور آج سرچ آپریشن کے دوران بھی میڈیا کی ٹیم موجود تھی پنجاب حکومت کے مطابق عمران خان کے گھر کا دورہ سرچ آپریشن کیلیے نہیں بلکہ ایس او پیز طے کرنے کیلیے تھا چنانچہ حکومتی ٹیم اور پنجاب پولیس نے تسلی سے تلاشی لی لیکن وہاں کسی مشتبہ افراد یا دہشدگرد کی موجودگی نہ پا کر انہیں خالی ہاتھ واپس جانا پڑا ۔

    نگراں وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب پولیس کو یہ حکم بھی دے دیا ہے کہ زمان پارک کے ارد گرد تمام تجاوزات  ہٹا دی جائیں وہاں سے ناکہ بندیاں مکمل ختم کر دی جائیں چنانچہ بڑی مشینری کے ذریعے تمام تجاوزات ہٹا دی گئیں اور زمان پارک کے باہر پولیس کی کثیر تعداد تعینات کر دی گئی جو کہ زمان پارک کے اندر اور باہر آنے جانے والے کی مکمل تلاشی اور چھان بین کر رہی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+