شہر قائد کراچی ہوا جان لیوا مرض کا شکار

جان لیوا مرض

نیوزٹوڈے: کراچی میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ اور بخار کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے یہ مرض کراچی میں سب سے زیادہ بچوں کو متاثر کر رہا ہےان بڑھتے ہوۓ کیسز کی روک تھام کیلیے قومی ادارہ براۓ صحت اسلام آباد کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ ٹائیفائیڈ کی تشخیص کیلیےوڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ کرانے سے گریز کیا جاۓ بخار کی صورت میں غیر ضروری اینٹی بائیوٹک کے استعمال سے گریز کیا جاۓ محکمہ صحت کے مطابق ایزی تھرو مائیسین کا بھی غیر ضروری استعمال نہ کیا جاۓ

ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کی تشخیص کے بعد مخصوص تجویز کردہ دوائیں ہی استعمال کریں ماہرین صحت نے اس تیزی سے بڑھتی جان لیوا وبا پر قابو پانے کیلیے ویکسین لگوانے کی اپیل بھی کی ہے بروقت تشخیص اور علاج نہ کروانے سے یہ بخار جان لیوا بھی ہو سکتاہے مکمل ہدایات علاج اور ویکسین کے ذریعے ہی اس مرض میں مبتلا افراد کی جان بچائی جا سکتی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+