بھارت کی جی 20 اجلاس کی آڑ میں چلی چال ناکام

مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس

نیوزٹوڈے: مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس آج 22مئ سے 24 مئ تک جاری رہے گا اس اجلاس کی صدارت بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے اجلاس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر اور دوسرے شہروں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گۓ ہیں گھر گھر مکمل تلاشی لی جا رہی ہے جس سے عوام میں خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہو گئ ہے کنونشن سینٹر کے اطراف سرچ آپریشن سے کئ کشمیریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے حریت کانفرنس نے 22 مئ کو کشمیر میں مکمل طور پر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جی 20 اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی چین کے وزیر خارجہ نے متنازع علاقے میں یہ اجلاس کروانے پر اعتراض کرتے ہوۓ اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا چین کے بعد اب ترکیہ ، سعودی عرب ، مصر اور انڈونیشیا نے بھی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے ۔

پاکستان میں بھی بھارت کے اس اقدام کی مذمت کی گئ ہے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مظفر آباد میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متنازع علاقے میں اجلاس کا انعقاد عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے یہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ وہ ایک کانفرنس منعقد کروا کر کشمیریوں کی آواز کو دبا سکتے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے کشمیر کے لوگ کل بھی اپنے حق کیلیے لڑ رہے تھے اور آئندہ بھی وہ بھارت کے پراپیگنڈوں سے ڈر کر اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بھارت نے اس مقبوضہ علاقے میں اجلاس کروا کر قبضے کو قانونی شکل دینے کی جو کوشش کی تھی وہ ناکام ہو چکی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+