مکسڈ مارشل آرٹس کی ماہر انیتا کریم نے آسٹریلوی فائٹرکے خلاف مقابلہ جیت لیا
- 13, جون , 2022
وادی ہنزہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی لڑکی کی پہلی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر انیتا کریم نے آسٹریلوی حریف یوئن ہا کو شکست دے دی۔
اس سے قبل ، انیتا کریم نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے ایک مقابلے میں آسٹریلوی حریف یوئن ہا کو شکست دی تھی۔ انیتا اپنی آسٹریلوی حریف کے خلاف تینوں راؤنڈ جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ انیتا کے بھائی علمی کریم نے فخر کے ساتھ یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
انیتا نے نہ صرف اپنے گھر والوں کا بلکے پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انیتا کے بھائی نے لکھا کہ انیتا واحد پاکستانی خاتون ہیں (اور دنیا کی بہت کم خواتین میں سے ایک ہیں) جنھوں نے دنیا کے مشہور لمپینی سٹیڈیم میں مقابلہ کیا۔
نیوزٹوڈے: انیتا پچھلے کچھ سال سے فیئرٹیکس ٹریننگ سینٹر، پتایا میں تربیت لے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ویمنز کر کٹ ٹیمم کی ناقابلِ شکست پرفارمنس
تبصرے