وزیر اعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورہ کے لیے روانہ

 

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر آج سعودی عرب روانہ ہونگے ۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تین روزہ دورے میں وزیر اعظم سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے جس کا اصل مقصد سعودی عرب اور  دیگر عرب ممالک کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق اس دورے میں وفاقی کابینہ کے ارکان کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ  موجود ہو گا۔اس سے قبل شہباز شریف پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو ایک تاریخی دوستی کا درجہ دے چکے ہیں۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا اتحادی اور اسٹریٹیجک  پارٹنر ہے۔اس دورہ کا  بنیادی مقصد بھی پاکستان کا خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔اچھے تعلقات کی وجہ سے دونوں ممالک میں اقتصادی،سماجی،سرمایہ کاری اور تجارتی طور  پر بہتری آسکتی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اس دورے میں مجموعی طور پر ساڑھے سات ارب  ڈالر کے پیکج پر بات کریں گےاس کے ساتھ سعودی عرب سے  رواں سال کے آخر تک چار ارب ڈالر کی ادائیگیاں موخر کرنے کی درخواست کریں گے۔ 

 

ذمہ دار ذرائع کی طرف سے خبر آئی ہے کہ وزیر اعظم سیف ڈپازٹ کے طور پر مزید دو ارب پاکستان کے اکائونٹ میں رکھوانے کی درخواست کریں گے۔اس کے بر عکس مئو خر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر دو ارب ڈالر کرنے کی سمری پیش  کی جائے گی۔

 

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی حکومت میں دوسرا  بھٹو وزیر خارجہ منتخب

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+